نئی دہلی،3اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق ہندوستانی کرکٹرسچن تندولکرجمعرات کوراجیہ سبھامیں موجود رہے۔سچن نے اس دوران کوئی سوال کا نہیں پوچھا لیکن وہ ایوان کی کارروائی میں موجودرہے۔سچن کے علاوہ میری کوم بھی ایوان میں موجود رہیں۔آپ کو بتا دیں کہ ابھی حال ہی میں ایس پی لیڈر نریش اگروال میں راجیہ سبھا میں سچن اورریکھا کی غیر موجودگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔منگل کو نریش اگروال نے کہاتھاکہ جب سچن اورریکھاایوان میں آتے ہی نہیں ہیں توکیوں نہیں ان کی رکنیت منسوخ کرکے انہیں ایوان سے نکال دیاجائے۔آپ کوبتا دیں کہ سچن اورریکھا کی موجودگی بہت کم رہی ہے۔نریش اگروال نے کہا کہ اگر ہم وجے مالیا کو ایوان سے نکال سکتے ہیں تو انہیں کیوں نہیں۔نریش اگروال اس سے پہلے بھی اس مسئلے کو اٹھا چکے ہیں۔مارچ میں انہوں نے ایوان میں کہا تھا کہ آئینی نظام کے تحت راجیہ سبھا میں 12رکن نامزد کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور فلم سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں کو نامزد کیا جاتا ہے لیکن ایسے کئی رکن ایوان میں نہیں آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ان کی دلچسپی اس میں نہیں ہے، اور اگر ان کی دلچسپی نہیں ہے تو انہیں استعفی دے دینا چاہئے۔غور طلب ہے کہ اس وقت راجیہ سبھا میں 12نامزد رکن ہیں جن سچن تندولکر، ریکھا، انو آغا، سبھاجی چھترپتی، داس گپتا، روپا گنگولی، نریندر جادھو، ایم سی میریکم کے پاراسرن، گوپی سریش، سبرامنیم سوامی اور کے ٹی ایس تلسی شامل ہیں۔